امتیازی حقوق
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - وہ حقوق جو کسی خاص شخص یا جماعت کو حاصل ہوں (خصوصاً حکومت کی جانب سے)، جیسے: اقلیت کے امتیازی حقوق۔ (جامع اللغات، 272:1)
اشتقاق
عربی زبان سے مشتق صفت 'امتیازی' کے بعد عربی اسم 'حقوق' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے "جامع اللغات" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر